بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ افراد میں ایک جنوبی افریقی شہری ہے جو گزشتہ ماہ دبئی کے راستے بنگلور پہنچا تھا جبکہ دوسرا شخص بنگلور میں ہیلتھ ورکر ہے۔
بھارتی وزرات صحت کے مطابق 46 اور 66 سالہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دونوں افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے والے لوگوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد ویکسینیٹڈ تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق66 سالہ شخص جنوبی افریقی شہری ہے جو گزشتہ ماہ دبئی کے راستے بنگلورو پہنچا تھا جبکہ 46 سالہ شخص بنگلورو میں ہیلتھ ورکر ہے۔