نئی دہلی:بھارت نے کھلے سمندر میں پاکستانی ماہی گیروں پر فائرنگ کر دی اور زبردستی پاکستانی دو کشتیاں قبضے میں لیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈز نے شکار میں مصروف ماہی گیروں پر فائرنگ کی اور ہراساں کیا۔ پھر ڈرا دھمکا کر اپنی حدود میں دھکیلا اور گرفتار کر لیا۔
بھارتی کوسٹ گارڈز نے زبردستی پاکستانی دو کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ 18 ماہی گیروں کو گرفتار بھی کر لیا۔