قصور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

قصور:قصور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

قصور کے علاقے مصطفی آباد میں شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی، پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ خاتون سمیرا بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی، خاتون کو طبی امداد کیلئے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کا شوہر ملزم ارشد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کے معاملے پر ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او قصور نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔