سری لنکن شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل، 13اہم ملزمان سمیت 118گرفتار

 

سیالکوٹ:سری لنکن شہری پرنتھا کمارا کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،900 افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہتشد د اور قتل میں ملوث 13 ملزمان سمیت 118 گرفتار کرلئے گئے ہیں۔، نعش لاہور منتقل کردی گئی۔

 تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ کے قریب برآمد ی فرم میں جنرل منیجر پرنتھا کمارا کو جمعتہ المبارک کے روز فیکٹری ورکرز نے مذہبی جذبات مجروح ہونے پر تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد نعش کو آگ لگادی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر کی ہڈی ٹوٹنے اور دماغ باہر آنے کی تصدیق ہوئی ہے اور جسم کا 99 فیصد حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے۔

 پرانتھا کی موت دماغ ڈیمج ہونے کی وجہ سے ہوئی بازو کولہے سمیت تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں پرانتھا کا صرف ایک پاؤں ٹھیک تھا باقی پورے جسم میں ایک بھی ہڈی سلامت نہیں بچی۔

پرانتھا کمار کی دیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کی سیکیورٹی میں لاہور روانہ کر دی گئی،باڈی کو پہلے لاہور نجی ہسپتال میں انٹرنیشنل پروٹوکول بڑائے ٹرانسفر آف باڈی کے تحت پیکنگ کی جائے گی پیکنگ کے بعد باڈی کو اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔

پرانتھا کمار کی دیڈ باڈی 6تاریخ کو سری لنکا روانہ کی جائے گی۔

اگوکی پولیس نے قتل،دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت 900 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے 200 مقامات پرچھاپے مارے گئے اس دوران 118 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 13ملزمان کی جو وقوعہ میں ملوث تھی شناخت ہوگئی تھی پولیس فیکٹری میں نصب 160 کیمروں کی 1920 گھنٹے پر مشتمل سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرچکی ہے جس پر تفتیشی آفیسران انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید کی قیادت میں 22 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہی ہیں۔ 

سیالکوٹ پولیس کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں مارپیٹ کا واقع صبح 11بجے شروع ہوا مارپیٹ کے دوران فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔

 واقع کے متعلق 120 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کچھ غیر ملکیوں کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرناتھا۔ فیکٹری منیجر پرنتھا کمارا نے مشینیں پر مذہبی اسٹیکر اتارنے اور صفائی کرنے کا کہا تھا۔

فیکٹری منیجر کے ڈسپلن اور کام لینے کی وجہ سے کچھ ملازمین فیکٹری منیجر سے نالاں تھے۔ ایسے افراد جنہیں نے اشتعال دلایا انہیں بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ جیو فرینس سے بھی ملزمان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

 پولیس حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو  کل خصوصی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیاجائیگا۔

 ایس ایچ او تھانہ اگوکی سب انسپکٹر ارمغان مسقط کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو 900 کے قریب فیکٹری ورکرز سری لنکن شہری کو مردہ حالت میں گھیسٹ رہے تھے تاہم نفری کم ہونے کی بناء پر وہ ان کو نہ روک سکے۔