واشنگٹن: اسرائیلی جاسوسی ادارے NSO نے امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فونز ہیک کرلئے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی نے اس معاملے سے واقف چار نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ کے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہیکنگ نے یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کے آئی فونز کو نشانہ بنایا جن پر ملک سے متعلق مسائل پر کام جاری تھا۔تاہم اس بات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے کہ سائبر حملوں میں کون اشخاص ملوث ہیں۔
یہ انکشاف جمعرات کو ہو ا تھا تاہم امریکی نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اصل میں 11 امریکی حکام کے ایپل آئی فونز کو ہیک کیا گیا تھا