نیامے:مغربی افریقی بحرانی ریاست نائجر میں ایک فوجی اڈے پر مشتبہ باغیوں کے حملے میں 78 حملہ آور اور تقریبا ً29 فوجی مارے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی بیان میں کہاگیاکہ موٹر سائیکلوں پر سوار سینکڑوں حملہ آوروں نے تلابری علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا۔
یہ ساحل جی فائیو کی فوجی بیس ہے، جہاں سے موریطانیہ، نائجر، چاڈ، مالی اور برکینا فاسو کی فورسز ساحل کے علاقے میں باغیوں کے خلاف مل کر لڑ رہی ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔