قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں دکھائی دینے والے ہیں۔
انسٹاگرام پر گزشتہ روز اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو جاری کی گئی، دونوں نے یہ پریس کانفرنس اپنے پراجیکٹ ’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو‘ کے لیے کی۔
اس سے قبل اردو فلکس نے فیس بک پیج پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ثانیہ اور شعیب نے بتایا تھا کہ اب انہیں مداح صرف کھیل کے میدان میں ہی نہیں بلکہ اسکرین پر بھی پرفارم کرتے دیکھ سکیں گے۔اردوفلکس کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ان کے مطابق وہ اس پروگرام کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔