برطانوی دواسازکمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (GSK) کا کہنا ہے ان کی زیر تکمیل دوا Sotrovimab کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کیخلاف بھی مؤثر ثابت ہورہی ہے۔
GSK کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کیخلاف مؤثر دوا Sotrovimab پر امریکی کمپنی VIR بائیو ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کررہی ہے اور اب تک کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ Sotrovimab کوروناکے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔
GSK کا کہنا ہے کہ کورونا تھراپی پری کلینیکل تجزیے میں Sotrovimab کے اومی کرون ویرینٹ کیخلاف مثبت نتائج ملے، اومی کرون ویرنٹ کیخلاف اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کیلئے مزید ٹیسٹ کیےجائیں گے۔