کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی براہ راست کوریج کیلئے 1ارب کی پیشکش

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی سے پہلے 100 کروڑ ڈیل کی پیشکش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی لائیو کوریج کے لیے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے 100 کروڑ روپے کی بھاری رقم دینے کی پیشکش کردی۔

کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک مہمانوں میں شامل اداکارہ نیہا دھوپیا اور کبیر خان تقریبات کے بارے میں بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ منافع بخش معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشہور شخصیات اپنی شادی کی فوٹیج اور تصاویر بڑے میگزینز اور بعض اوقات چینلز کو فروخت کرتی ہیں،

بھارت میں بھی اس رجحان کو عام کرنے کے لیے او ٹی ٹی اسٹریمنگ سروس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی فوٹئج کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

تاہم اس سے متعلق کہا جارہا ہے کترینہ اور وکی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی جانب سے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بھی ایسی ہی پیشکش کی گئی تھی۔