حبا بخاری نے آریز احمد سے منگنی کرلی

لاہور:معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے منگنی کر لی۔حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے لمبے عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کی جس کا اعلان دونوں نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر کیا۔

حبا بخاری نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اور آریز احمد ’بھولی بانو’ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے تب وہ خود کو اس وقت غیر محفوظ تصور کر رہی تھیں جب انہوں نے سین کی شوٹنگ کے دوران آریز احمد کا ہاتھ تھاما تھا۔

حبا بخاری نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آریز احمد نے دور رہنے کی کوشش کی مگر بالاآخر دونوں ایک ہو گئے،اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ آریز احمد کے ساتھ زندگی گزارنے کی منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ تھامنے پر اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آریز احمد کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔