بالاکوٹ، پک اپ کھائی میں گرنے سے محکمہ جنگلات کے افسر سمیت4افراد جاں بحق 

 ایبٹ آباد: تحصیل بالاکوٹ کے گاؤں جرید کے موضع نکیاں کے مقام پر محکمہ واٹر شیڈ کی ڈبل کیبن پک اپ گہری کھائی میں جا گری۔

 محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف اوسمیت 4افرادجاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 2افرادزخمی ہوگئے۔

 تھانہ کاغان کی حدود میں واقع جریدشینوکے مقام پر پر محکمہ واٹر شیڈ کی گاڑی ڈبل کیبن پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

 حادثے کے نتیجے میں محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف اوامجدسمیت چارافرادجاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہو گئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں ایس ڈی ایف او امجد خان‘ نرسری ریاض ٹھیکیدارساکنہ نوری جرید‘اسماعیل ساکنہ کوہستان اور جاوید شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ڈرائیور پرویز ولد خانیزمان فارسٹ گارڈ کامران ولد محمد عالم ساکن جبوڑی شامل ہیں۔

مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع پاتے ہی ازخود امدادی کاروائیاں شروع کیں حادثے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی کاغان سٹیشن سے دو ایمبولینس جرید شینو پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر بالاکوٹ سول ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں ابدائی طبی امداد کے بعدزخمیوں کوما نسہرہ ریفر کر دیا گیا ہے۔