برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کیری کے ہاں جمعرات کے روز لندن کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
بورس جانسن اور کیری کی ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ اور بیٹی دونوں ٹھیک ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بورس جانسن اور کیری کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی جبکہ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو 2020 میں پیدا ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق بورس جانسن نے کیری سے قبل دو شادیاں کیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ سے ان کے 4 بچے ہیں۔