نئی دہلی،: بھارت میں جنرل بپن راوت کے تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹرکا بلیک باکس اوروائس ریکارڈر مل گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹرکا بلیک باکس مل گیا۔
بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا وائس ریکارڈر بھی مل گیا ہے۔
راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جنرل بپن راوت اوران کی اہلیہ کی باقیات آج شام نئی دہلی لائی جائیں گی اور آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔
گزشتہ روز تامل ناڈو میں بھارت کے پہلے ڈیفنس چیف آف اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹرٹیک آف کے تھوڑی دیربعد گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں بپن راوت اوران کی اہلیہ سمیت13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ہیلی کاپٹرحادثے میں واحد زندہ بچ جانے والے بھارتی ائیرفورس کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ تشویشناک حالت میں اسپتال میں لائف سپورٹ سسٹم پرہیں۔
63 سال کے بپن راوت بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔