اوریگن:امریکی ریاست اوریگن میں ایک ہوائی اڈے کے نزدیک گاڑیوں کی نمائش کے مرکز پر ایک چھوٹا طیارہ طوفانی رفتار سے عمودی صورت میں آ گرا۔
اس کے نتیجے میں طیارہ دھماکے سے تباہ ہو گیا اور اس کا ہواباز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں جائے مقام پر موجود 25 کے قریب گاڑیوں میں زور دار طریقے سے آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعے کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کثرت سے گردش میں آ رہا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے گرنے سے چند منٹ قبل اڑان بھری تھی۔