بالی وڈ کے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر قوالی پر جھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مزار کے صحن میں فرش پر براجمان ہیں اور قوالی پر دیوانہ وار جھوم رہی ہیں۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکاروں کا اپنی فلم کی ریلیز سے قبل اہم مذہبی مقامات پر حاضری دینا معمول کی بات ہے۔
ماضی میں بھی کئی اداکارائیں صوفی بزرگوں کے مزاروں پر چادریں چڑھاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔
حضرت نظام الدین اولیاء برصغیر کے معروف بزرگان دین میں سے ایک تھے جنہوں نے دہلی میں سکونت اختیار کیا اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔
ان کے مزار پر آج بھی ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور ان سے اپنی محبت کااظہار کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ ہے جس میں وہ Rinku کا کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم میں اکشے کمار بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ سارہ علی خان نے گزشتہ دنوں اپنی فلموں کے کامیاب نہ ہونے سے متعلق مایوسی کا اظہار کیا تھا۔