افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلع دشت برچی کے قریب دو الگ الگ بم دھماکوں میں دو جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان سید خوستی نے صحافیوں کو بتایا کہ کابل کے ضلع دشت برچی میں منی بس پر بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ‘دو شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اسی جگہ ایک اور بم دھماکا ہوا جہاں ایک خاتون زخمی ہوئیں’۔ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔
دشت برچی میں داعش خراسان کی جانب سے ماضی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں جہاں ہزارہ برادری کی اکثریت موجود ہے۔
اس قبل نومبر میں دشت برچی میں ہے اسی طرح ایک منی بس میں بم دھماکا ہوا تھا اور اس دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 5 بھائی زخمی ہوگئے تھے تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
افغانستان میں داعش نے 15 اکتوبر کو قندھار کی مسجد میں خودکش حملہ کیا تھا اور یہاں 60 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔