روس نے یوکرائن پر حملہ کیا توسخت نتائج برآمد ہونگے، برطانیہ

ماسکو:برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس نے کہاہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کے سخت نتائج برآمد ہوں گے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ  لِز ٹرس نے روس کی حکومت پر زور دیا کہ وہ یوکرائن میں فوجی مداخلت سے باز رہے۔

 لِز ٹرس نے کہا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو یہ حکمت عملی کے حوالے سے اس کی ایک سنگین غلطی ہو گی، جس کے انتہائی سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔


 لِز ٹرس نے یہ بھی کہا کہ آزاد جمہوری ممالک کو روسی گیس اور امداد پر اپنا انحصار کرنا چاہیے۔