کوئٹہ:کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے سکینڈل میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو افغانستان لے جایا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خواتین کی بازیابی کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، ماں اور بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے انسپکٹر جنرل(آئی جی)بلوچستان پولیس کو تفتیش تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
علاوہ ازیں کوئٹہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو مزید 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
ادھر کوئٹہ میں سول سوسائٹی اور شہریوں کا ویڈیو سکینڈل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، متاثرہ لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی حکومت کی ذمے داری ہے۔
سائبر کرائم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو فوری ہٹائے۔