پشاور:پشاور کے نواحی علاقے داؤدزئی میں نجی سکول کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اساتذہ اور طلبہ سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122بلال احمد فیضی کے مطابق گزشتہ روز سکول سے چھٹی کے بعد حرا ماڈل سکول کی بس طلبہ اور اساتذہ کو ڈراپ کررہی تھی کہ اس دوران تھانہ داؤدزئی کی حدود چارسدہ روڈ پر بس سڑک کی پشتیں کچی ہونے کے باعث الٹ گئی۔
جس سے بس میں سوار15طلبہ اور اساتذہ زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔