ملا امان الدین منصور افغان فضائیہ کے سربراہ مقرر

 کابل:طالبان نے ملا امان الدین منصور کو افغان فضائیہ کا سربراہ مقرر کردیا۔

رپورٹس کے مطابق افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے 6 دسمبر کو ہونے والی ایک تقریب میں ملا امان الدین منصور کا فضائیہ کے سربراہ کے طور پر تعارف کرایا۔

ملا امان الدین منصور شمالی افغانستان میں طالبان کے اہم کمانڈر سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے امریکہ کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تعارفی تقریب سے خطاب میں افغان فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ افغان ائیرفورس عوام اور ملک کی خدمت کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے فضائیہ چھوڑ جانے والے اہلکاروں سے اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنے کی اپیل بھی کی۔