سیالکوٹ: سیالکوٹ میں مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کوپیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مقدمے میں 34 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ 80 زیر حراست افراد شامل تفتیش ہیں۔
سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے 42 افراد بے قصور ثابت ہونے پر شخصی ضمانتوں پر رہا ہو چکے ہیں۔