بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ساتھی اداکار رام چرن کی جانب سے نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا تو رام چرن نے ساتھ ہی وجہ بھی بتا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلم باہو بلی کے ہدایتکار راجا مولی کی نئی فلم ’آر، آر، آر‘ یٰعنی ٹرپل آر 7 جنوری 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام رام چرن اور جونیئر رما راؤ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
اسی فلم میں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی، اسی سلسلے میں عالیہ بھٹ، رام چرن اور رما راؤ کے ہمراہ فلم کی تشہر میں مصروف ہیں۔
دوران تشہیر عالیہ بھٹ نے رام چرن اور رما راؤکی طرف سے انہیں شوٹنگ کے دوران نظر انداز کیے جانے کی شکایت کی جس پر رام چرن نے کہا کہ ’دراصل میں فلم کے سیٹ پر آپ سے شرما رہا تھا کیونکہ آپ بہت خوبصورت ہیں‘۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ رام چرن فلم کی شوٹنگ کے دوران زیادہ تر خاموش رہتے اور زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے—فوٹو فائل
عالیہ بھٹ نے دوران گفتگو بتایا کہ رما راؤ نے وجہ بتاتے ہوئے مجھ سے کہا تھا کہ وہ کافی عرصے بعد کسی ہیروئن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ رام چرن فلم کی شوٹنگ کے دوران زیادہ تر خاموش رہتے اور زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے لیکن اُن کی رما راؤ سے خوب گپ شپ رہتی تھی۔