جیورجیا: معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر پروڈیوسر جان گریفن کو نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان گریفن نے کچھ بچیوں کو ان کی والدہ سمیت اپنے گھر بھی لاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
جان گریفن جو لنکڈ-ان پر سابق سی این این اینکر کرس کومو کے ساتھ اپنے کام کی شیخیاں بگھارتے رہے ہیں، کو تین مجرمانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں 9 سال تک کی بچیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایف بی آئی نے جان گریفن کو گرفتار کیا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا کہ بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنسایا جاتا تھا۔