برطانیہ میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون سے پہلی موت ہوگئی۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص انتقال کر گیا ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ میں اومی کرون کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بھی تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچار کردیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ خاتون بھی صحتیاب ہوچکی ہیں۔