اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں 244 مزید نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 836 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 89 ہزار293 ہوگئی ہے۔