سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حوالدار رینک کے نان کمیشنڈ افسر نے علی الصبح ضلع کے علاقے ڈرنگیاری چوکیبل میں اپنے کیمپ کے اندر اپنی اے کے 47 رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو تصدیق کرتے ہوے بتایا 38 سالہ این سی او نے خودکشی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ انتہائی قدم کس وجہ سے اٹھایا۔
واضح رہے بھارتی فوج کے ایک میجرنے جس کی شناخت پرویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ روز ضلع رامبن کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرخودکشی کرلی.