اداکار جان ابراہم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

بالی وڈ اداکار جان ابراہم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا اور ہیکرز نے ان کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) کے ساتھ اس کی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔

جان ابراہم کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 9.7 ملین ہے لیکن ابھی اداکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام پوسٹس فالوورز کے لیے دستیاب نہ ہونے کو حال ہی میں کپل شرما شو میں ہارٹ اٹیک پر گفتگو کرنے کی وجہ سے ہونے والی ٹرولنگ کے ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جان ابراہم نے بتایا تھا کہ غلط خوراک اور تناؤ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے اس دوران انہوں نے ٹرائی گلیسرائیڈ کا موازنہ بلبلوں سے کیا۔

اس بیان کی وجہ سے ان کی سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ بھی کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ جان ابراہم کا اکاؤنٹ ہیک نہ ہوا ہو بلکہ انہوں نے خود اپنی تمام پوسٹس کو آرکائیو کر دیا ہو تاہم غالب امکان یہی ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔