پورتوپرنس:ہیٹی میں گیس ٹینکر کے دھماکے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 20 مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ہیٹی کے شہر کیپ ہیٹن میں منگل کی صبح گیس ٹینکر دھماکے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کیپ ہیٹن شہر کے ڈپٹی میئر پیٹرک المونور نے بتایا کہ میں نے جائے حادثہ پر 50 سے 54 لوگوں کو زندہ جلتے ہوئے دیکھا ہے اور ان کی شناخت کرنا نا ممکن ہے جبکہ دھماکے سے علاقے میں تقریبا ً20 مکانات بھی جل گئے تاہم ہم ابھی گھروں کے اندر لوگوں کی تعداد کے بارے نہیں بتا سکتے۔
واضح رہے کہ مختلف گینگز کے گیس لائن پر قبضے کی وجہ سے ہیٹی ایندھن کی شدید قلت کا شکار ہے۔