پاکستان میں نئی ائیرلائن کا آج سے آغاز

شام کی نجی ایئرلائن ’چیم ونگز‘ کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ائرلائن کا اضافہ ہوگیا ہے، اور شام کی نجی ایئرلائن ’چیم ونگز‘ کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ذرئع کے مطابق چیم ونگز کی پرواز دمشق سے آج سوا 2 بجے جناح ٹرمینل پہنچے گی، اور اس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہوں گے، پرواز کو سی اے اے کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید نئی ائرلائنز نے بھی سول ایوی ایشن پاکستان سے فضائی آپریشنزشروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، بین الاقوامی ائرلائنز کے اضافے کے سبب پاکستانی مسافروں کومزید بہتر سہولیات میسر آئے گی۔