ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے اور منشیات کیس کے ملزم آریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
اکتوبر میں منشیات کیس میں گرفتار اور پھر رہا ہونے والے آریان خان کو بومبے ہائی کورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ انہیں ہر جمعے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےممبئی آفس میں حاضری لگانی پڑے گی۔ تاہم اب عدالت نے ضمانت کی یہ شرط ختم کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آج بومبے ہائی کورٹ سے آیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب بھی اسپیشل انویسٹی گیشن (خصوصی تفتیش کی) ٹیم آریان خان کو طلب کرے گی انہیں بذات خود دہلی آکر پیش ہونا ہوگا۔