غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 78 ہزار 610 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 165 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ لندن میں رپورٹ مجموعی کورونا کیسز میں سے 60 فیصد اومی کرون ویرینٹ کے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں پر بوسٹر ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے۔