ٹانک میں کار پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ٹانک میں کار پر فائرنگ سے دو خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وانا روڈ پر پیش آیا ہے ، واقعے میں جاں بحق تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے اور چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش  کی جاری ہے۔