کرائسٹ چرچ حملہ، شہید پاکستانی نعیم راشد کیلئے بہادری کا سب سے بڑا ایوارڈ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چر چ میں  مسجد پردہشتگرد حملے میں شہید نعیم راشد کو نیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

پاکستانی نژاد نعیم راشد کو دہشتگرد حملے کے دوران خطرناک صورتحال میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پرنیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے میڈل سے نوازا گیا۔

نعیم راشد نے گولی لگنے کے باوجود سفید فام دہشتگرد کوغیرمسلح کرنے اوراس پرقابوپانے کی کوشش کی تھی۔ نعیم راشد کے بیٹے بھی اس کوشش کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کیخلاف مزاحمت نہ کی جاتی تو مزید جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والے غیرمعمولی اوردوسروں کے لئے اپنی جان کی پروا نہ کرنے والے لوگ تھے۔

 

2019 میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں سفید فام دہشتگرد کی اندھا دھند فائرنگ سے 51 نمازی شہید ہوگئے تھے۔