پشاور کے علا قے سو ڑیزئی میں مسلح افراد نے نجی بینک کے آ پریشن منیجر کو تشدد کا نشا نہ بنا کر لہو لہا ن کر دیا اور جان سے ما ر نے کی دھمکیا ں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی گل شاد سکنہ عمر خیل سو ڑ یزئی نے رپو ٹ درج کرا تے ہوئے انقلاب پولیس کو بتایا کہ وہ نجی بینک کا بر انچ ا پریشن منیجر ہے معمو ل کے مطابق گھر سے نکل کر بینک کی طر ف جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزم شفقت اللہ ، راشدخان ، ارشد خان اور وفا ق خان سا کنا ن مو سی زئی نے انکی گاڑی کیسا منے آکر گاڑی روک لی اور مجھے زبر دستی گاڑی سے اتا ر کر تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا مسلح افراد نے انکو جان سے ما ر نے کی دھمکیا ں دیتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔