عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نئے ویرینٹ کو ہلکا نہ لیں بلکہ اومیکرون وائرس سے بچائو کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں،اور اسے پھیلنے سے روکے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ بہت زیادہ وسیع ہے ، ہم کرونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کرونا کے لیے تیار رہنا چاہئے۔
عالمی ادارے کے ریجنل ایمرجنسی ڈائریکٹر نے بتایا کہ سفری پابندیاں صرف اور صرف وائرس کے دیگر ممالک میں پھیلنے کو تاخیر کا شکار کرسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کر رہا ہے تاہم فی الحال اس بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔