کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 357 نئے کیسز رپورٹ  

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار  903 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیاجبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔