منڈی بہاؤالدین میں بے قابو بس شہریوں پر چڑھ گئی‘ 8 جاں بحق‘8 زخمی

منڈی بہاؤ الدین:منڈی بہاؤ الدین کے علاقے ٹاہلی اڈا میں بس بے قابو ہو کر شہریوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

 وزیراعلیٰ بزدار نے بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق حادثہ گہری دھند اور بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین مزید افراد علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

 حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔