حسینہ عالم 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی ہرناز سندھو کے سر پر سجائے جانے والے تاج کی مالیت جان کر دنیا حیرت زدہ رہ گئی۔
بھارت نے 21 برس بعد حسینہ عالم کا ٹائٹل ایک مرتبہ پھر اپنے نام کیا اور اس مرتبہ حسینہ عالم کا خطاب بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہرناز کور سندھو نے جیتا ہے، جن کے تاج کی مالیت 50 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہرناز سندھو کو پہنائے گئے تاج کی مالیت پاکستانی روپوں میں 89 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جس میں 18 قیراط، سونا اور ایک ہزار 725 سفید جب کہ تین سنہری ہیرے جڑے ہوئے ہیں اور اس میں جڑے سب سے بڑے ہیرے کا وزن تقریباً 62.83 قیراط ہے۔
خیال رہے کہ ہرناز سندھو سے قبل 1994 میں ششمیتا سین اور 200 میں لارا دتہ بھی حسینہ عالم کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔