سابقہ بھارتی اداکارہ کی شادی کے بعد زندگی پلٹ گئی

اسلام کی خاطربالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شوہر مفتی انس کے ہمراہ پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا خان نے دوران پرواز تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کے بعد پہلی بار عمرے پر جانے کی اطلاع دی۔

شیئر کی گئی تصویر میں ثنا ءخان اور ان کے شوہر مفتی انس کو احرام پہنے خوشگوار انداز میں  دیکھا جاسکتا ہے۔

ثنا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی، ’یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے۔‘

بعد ازاں ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے شوہر مفتی انس کو عمرے کی ادائیگی کے بعد منڈھے ہوئے سر کے ساتھ دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔