آسڑیلیا‘ چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا، 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

سڈنی: آسٹریلیا میں مسافر بردار ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ریڈکلف کے مضافات میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں گر گیا۔ 

طیارے میں چار افراد سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔چار نشستوں والے چھوٹے طیارے میں ایک 69سالہ شخص اپنے خاندان کو لیکر پکنک کے لیے جا رہا تھا۔ 

دوران پرواز ممکنہ طور پر تیکنیکی خرابی کے باعث طیارہ سمندر میں گر گیا۔کوئنزلینڈ کی ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ 

طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر گیا تھا۔ جس وقت طیارے نے اڑان بھری موسم خراب تھا اور بارش بھی ہو رہی تھی۔