نئی دہلی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارت نے شوکت غنی سمیت تین طلبہ کو جیل بھیج دیا۔
عدالت میں پیشی پر بھی دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے نعرے لگائے، جبکہ آگرہ شہر کے وکلا ء نے طلبہ کا کیس لڑنے سے انکار کردیا۔ان طلبہ کو عدالت نے دو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا، شوکت غنی اور دیگر طلبہ کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
واضح رہے کہ ان طلبہ نے تقریبا دو ماہ قبل 24 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر جشن منایا تھا۔ان طلبہ کے اس اقدام پر انھیں گرفتار کرکے مقدمہ قائم کیا گیا اور اب انھیں سزا دی گئی ہے۔