پشاور: پشاور کے علاقے فقیر آباد میں واقع قبرستان کے قریب سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تینوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک لاش کی شناخت باجوڑ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ باقی دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔