اومیکرون کیسز بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 

نیو یارک:اومیکرون کیسز بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر فی بیرل کمی سے 71.52 ڈالر پر آ گئی۔

امریکی خام تیل بھی 2.63 ڈالر سستا ہو گیا، قیمت68.23 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ میں لاک ڈاؤن پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی  لہر دوڑ گئی۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس   میں 51.34  پوائنٹس  کی کمی  ہوئی۔

 ایس اینڈپی 500 انڈیکس 4569.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نسڈیک کمپوزٹ  انڈیکس  نے 186 پوائنٹس  کھو دئیے۔ نسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 14983.22 پوائنٹس  پر  بند  ہوئی۔

ڈا جونز  انڈسٹریل  انڈیکس میں  436.75 پوائنٹس کی  کمی  ہوئی۔ ڈا جونز  انڈسٹریل  انڈیکس کم  ہو کر   34928.70 پوائنٹس  پر آ گیا