برطانیہ میں گیس اور بجلی کا بل سالانہ 4 لاکھ 70 ہزار تک بڑھنے کا امکان

 لندن:برطانیہ میں گیس اور بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، برطانیہ کے شہریوں کو آئندہ سال اپریل میں گیس کے بلوں میں چھپن فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ایک سال میں برطانیہ کے ایک گھر کو 2ہزار پاؤنڈ یعنی چار لاکھ ستر ہزار سے زائد کا بل برداشت کرنا پڑے گا۔

ہول سیل گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انرجی مارکیٹ کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھریلو افراد کو اپریل سے اپنے توانائی کے بلوں میں 56فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انوسٹمنٹ بینک کے مطابق ریگولیٹر اگلی حد میں ردوبدل کرے گا تو اپریل سے برطانیہ کی توانائی کی قیمت کی سالانہ حد 5لاکھ روپے کے قریب بڑھانا پڑے گا، جو اس سے پہلے 3لاکھ تھی۔

اس کا مطلب ہے کہ برطانوی شہریوں کو سالانہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے سے زیادہ اضافی رقم ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق موسم گرما کے اختتام کے بعد سے 25فراہم کنندگان ختم ہو چکے ہیں، جس سے 40لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے۔ 

اب تک ختم ہو جانے والی سب سے بڑی کمپنی بلب ہے، جو 1.7ملین گھرانوں کو توانائی فراہم کرنے والوں پہلی کمپنی تھی۔

اس انتباہ سے پہلے ماہرین کی جانب سے ہر تین ماہ بعد بلوں میں اضافہ کے لیے خبردار کیا گیا تھا۔