لوئر دیر: سابق جج پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون گرفتار

لوئر دیر میں سابق سینئر سول جج تیمر گرہ پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو سابق سول جج کی درخواست پر گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خاتون نے 25 نومبر کو سابق سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام لگایا تھا،  متاثرہ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ جج نے15لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

ہائیکورٹ نے سول جج کو معطل کر کے او ایس ڈی بنا دیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق الزام ثابت نہ ہونے پر سیشن کورٹ نے سابق سول جج کو رہا کر دیا ہے
۔