رواں سال میں آج تیسری مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

ماہرین فلکیات کے مطابق آج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس دلفریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

سعودی وقت کے مطابق چاند رات 3 بج کر 23 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جب کہ پاکستان میں اس وقت 5 بج کر 23 منٹ ہوں گے، اس سے قبلے کی سمت کا تعین بھی کیا جاسکے گا۔

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہےکہ یہ مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے کا وقت ہو گا، اس وقت چاند کی اونچائی 89.54 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 87 فیصد ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق 24 گھنٹے میں چاند اوسطاً 6 درجے کے حساب سے جھکتا ہے جس حساب سے  سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔