میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نےکہا کہ ‘‘ہم وبائی مرض کے بدترین دور میں داخل ہونے والے ہیں، اومیکرون ہم سب کے گھروں میں دستک دے گا ، لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم درست قدم اٹھاتے ہیں تو 2022 میں یہ وبا ختم ہو سکتی ہے۔‘‘
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ ہم سبھی کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔
گیٹس نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے چھٹیوں کے اپنے بیشتر منصوبے منسوخ کر دیئے ہیں کیونکہ ان کے قریبی دوست کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے پوسٹ کیا، ’’ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا ہے کہ اومیکرون آپ کو کس حد تک بیمار کر سکتا ہے۔ ہمیں اس کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، جب تک کہ اس کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آتیں۔ چاہے یہ ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلہ کم خطرناک ہی کیونکہ ہو، لیکن اس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘
گیٹس نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’کچھ مہینے خراب ہو سکتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم درست قدم اٹھاتے ہیں تو 2022 میں یہ وبا ختم ہو سکتی ہے۔‘‘