عمرہ و زیارت کا اجازت نامہ منسوخ اور تبدیل  ہو سکتاہے،سعودی  حکام

ریاض:سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہاہے کہ عمرہ، نماز اور زیارت کے اجازت نامے منسوخ بھی ہوسکتے ہیں اور ان میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔

  سعودی اخبار نے  وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا کہ  عمرہ کا اجازت نامہ مقررہ وقت شروع ہونے سے 4 چار گھنٹے پہلے تک اعتمرنا ایپ کے ذریعے  منسوخ  اور نیا  جاری کرایا جا سکتا ہے۔

  وزارت کا کہنا ہے کہ نماز کا اجازت نامہ اس کا وقت شروع ہونے سے پہلے  منسوخ بھی ہو سکتا ہے اور نیا اجازت نامہ بھی لیا جا سکتا ہے۔  

وزارت نے توجہ دلائی کہ جہاں تک روضہ شریفہ کی زیارت کا تعلق ہے تو مقررہ وقت سے چار گھنٹے پہلے تک اعتمرنا ایپ کے ذریعے اسے منسوخ کرایا جا سکے گا اور پہلے اجازت نامے کی تاریخ ختم ہونے کے 30 روز بعد نیا اجازت نامہ جاری کرایا جاسکے گا۔