اٹک موٹروے چھچھ انٹرچینج کے قریب کار اور شہزور کے تصادم میں کار ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 1 شدید زخمی ہوگیا،عینی شاہدین و شواہد کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی نیند کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا،زخمی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حضرو منتقل کردیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے راولپنڈی ریفر کردیا ہے۔ عینی شاہدین اور شواہد سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی نیند کے باعث پیش آیا۔