سب سے گھناؤنا جرم جنسی بدکاری،اللہ نے سنگین سزامقررکی ہے،سعودی مفتی اعظم

ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین، علمی تحقیق و افتا کونسل کے صدر الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے متن پر اپنے تحفظات کے حوالے سے سعودی عرب کے ٹھوس موقف کی توثیق کی ہے اور کہاہے کہ جنسی شناخت اور جنسی رجحان جیسی اصطلاحات ہماری عرب اور اسلامی روایات اور تشخص کے منافی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ سب سے گھناؤنے جرائم میں سے جنسی بدکاری کا جرم ہے۔ اس جرم کے مجرم کے لیے اللہ تعالی نے سنگین سزا مقرر کی ہے۔ اس طرح کے جرائم کے حامل پراللہ تعالی نے دنیا اور آخرت میں لعنت بھیجی اوران کے کے لیے ابدی پھٹکار ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے قران کریم کی آیت (والذِین ہم لِفروجِہِم حافِظون ِلا عل زواجہم و ما ملت یمانہم فِنہم غیر ملومِین فمنِ ابتغ ورا ذلِ فولءِ ہم العادون) کا حوالہ دیا۔خدا غیور ہے۔ کسی مومن کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اللہ کی غیرت کو للکارے، جس چیز کو حرام ٹھہرایا ہے اس کی حرمت کا خیال نہ رکھے، اللہ تعالی نے فواحش کوحرام قرار دیا ہے۔

قل ِنما حرم ربِی الفواحِش ما ظہر مِنہا وما بطن والِثم والبغی بِغیرِ الحقِ ون تشرِوا بِاللہِ ما لم ینزِل بِہِ سلطانا ون تقولوا عل اللہِ ما لا تعلمون،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا اشتعال انگیز اور شرمناک بے باکی، جھوٹے دعووں، فرسودہ نعروں، اور حقیر کج روی سے دوچار ہے، جس کا مقصد انسان سے اس کی انسانیت، اور ان بہترین خصوصیات سے محروم کرنا ہے جن سے اللہ تعالی نے اسے نوازا ہے۔حالانکہ خدا نے انسان کو دوسری مخلوقات پر فضلیت دی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب عظیم میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس نے قوم لوط کے ساتھ کیا کیا جب انہوں نے سب سے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا تو اللہ نے ان پر اپنا غضب اور سخت عذاب نازل کیا۔

اس حوالے سے اللہ تعالی نے قرآن پاک میں متعدد مقامات پر یہ مضمون بیان فرمایا۔(ولوطا ِذ قال لِقومِہِ تتون الفاحِش ما سبقم بِہا مِن حد مِن العالمِین، تتون الذران مِن العالمِین اور فلما جا مرنا جعلنا عالِیہا سافِلہا ومطرنا علیہا حِجار مِن سِجِیل منضود، مسوم عِند ربِ وما ہِی مِن الظالِمِین بِبعِید)

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا بھی حوالہ دیاکہ جسے تم لوط کی قوم کا کام کرتے ہوئے پاؤ تو اس کرنے والے اورکرانے والیدونوں کو قتل کردو۔

صحیح سند سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کی لعنت ہوغیراللہ کے نام پر ذبح کرنے والے پر، جو کسی کے والدین پر لعنت بھیجے اللہ کی اس پر لعنت ہو، خدا ان پر لعنت جو اس کے آقا کے علاوہ دوسرے پر ذمہ داری دے، لعنت اس پر جو قوم لوط کے جرم کا ارتکاب کرے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا کہ مملکت خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی قیادت میں ان جھوٹے دعوں اور ذلت آمیز نعروں کے خلاف اپنے ٹھوس اور اصولی موقف پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔